بینک الفلاح نے محدود مدت کے لیے ایٹلس ہونڈا موٹرسائیکلوں کے لیے بلا سود قسطوں کا پلان متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ماڈلز بغیر کسی سود کے خرید سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کے اس نئے پلان کے ذریعے نئی موٹرسائیکلیں خریدنا ان صارفین کے لیے آسان ہو گیا ہے جو بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے اثرات کا شکار ہیں۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہونڈا کے تین سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز CD 70، CG 125 اور CG 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے قسطوں میں خریدے جا سکتے ہیں۔ CD 70 کے لیے ماہانہ قسط 26,650 روپے، CG 125 کے لیے 39,750 روپے اور CG 150 کے لیے 76,650 روپے مقرر کی گئی ہے۔ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بالترتیب 159,900 روپے، 238,500 روپے اور 459,900 روپے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِٹی کےخریداروں کیلئےشاندارموقع!تفصیلات جانیے
اگرچہ قسطوں پر سود نہیں لگایا جا رہا، بینک الفلاح نے واضح کیا ہے کہ پراسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) لاگو ہوگی۔ پراڈکٹ کی ترسیل اسٹاک کی دستیابی پر منحصر ہوگی اور یہ اسکیم محدود مدت کے لیے فعال رہے گی۔
دلچسپی رکھنے والے صارفین بینک کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا ای میل mailto:contactus@bankalfalah.com
کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ فوری مدد کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ بھی دستیاب ہے۔




