پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام 6 موجودہ فرنچائزز کی قیمت میں تقریباً 3 گنا اضافہ کر دیا ہے اور دو نئی فرنچائزز کے لیے فی سال ایک ارب 30 کروڑ کی بھاری بنیاد قیمت مقرر کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اب تک قیمتوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، جو 2016 میں لیگ کے آغاز کے وقت اپنائی گئی پریکٹس سے مختلف ہےتاہم نئی قیمتیں تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔
2016 کے برعکس، جب فرنچائز کی قیمتیں امریکی ڈالر میں دی گئی تھیں، اب بورڈ نے تمام مالی معاملات پاکستانی روپے میں منتقل کردئیے ہیں۔
موجودہ فرنچائزز کی نئی قیمتیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز2019 کے چیمپئن اب بھی سب سے کم قیمت والی فرنچائز ہیں جن کی سالانہ قیمت تقریباً 36 کروڑ روپے ہے۔
پشاور زلمی 2017 کے فاتح کی قدر بڑھ کر 48 کروڑ روپے سالانہ ہو گئی ہےجو پہلے 1.6 ملین امریکی ڈالر تھی۔
کراچی کنگ 2020 کے چیمپئن کی قیمت اب 65 کروڑ روپے سالانہ مقرر کی گئی ہے جو پہلے 2.6 ملین امریکی ڈالر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد:پی ایس ایل میچز، آزادکشمیربھر میں خوشی کی لہردوڑ گئی
لاہور قلندرز 2022، 2023 اور 2025 کے فاتح کی قیمت 67 کروڑ روپے سالانہ رکھی گئی ہے، کراچی کنگز کے مقابلے میں معمولی زیادہ ہے۔
ملتان سلطانز جو لیگ میں پہلی دو سیزنز کے بعد شامل ہوئے اور پہلے سب سے زیادہ قیمت 63 ملین امریکی ڈالر تھی کو اب 108 کروڑ روپے سالانہ کی نئی قیمت دی گئی ہے۔
پی سی بی نے فرنچائزز کے سالانہ کھلاڑی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا، جو فی ٹیم 1.4 ملین امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔
2 نئی فرنچائزز کے لیے منصوبہ بندی
پی سی بی نے لندن میں ایک روڈ شو منعقد کیا تاکہ دو نئی فرنچائزز اور ملتان سلطانز کے لیے سرمایہ کار تلاش کیے جا سکیں۔
بورڈ نے 6 شہروں راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، مظفرآباد اور گلگت کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جن میں سے 2 شہر منتخب کیے جائیں گے تاکہ PSL کی ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک میں بھی ایک روڈ شو کرے گا، جو بورڈ کی عالمی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ 2 نئی فرنچائزز کی نیلامی سے قبل بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جاسکے۔
یہ اقدام لیگ کی تجارتی طاقت، عالمی فالوئنگ اور طویل مدتی ترقی کے امکانات دکھانے کے لیے ہے۔
پی سی بی کے عالمی منصوبے میں پاکستانی کھلاڑی
نیویارک کے روڈ شو میں چھ پاکستانی مرد کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں T20I کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل شامل ہیں۔




