اردلی الاؤنس

6ماہ کی حکومت ٹیسٹ کیس،انقلابی منشور سے عوام کی تقدیر بدلیں گے ، وزیراعظم فیصل راٹھور

مظفرآباد :وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی یہ حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ، بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 6ماہ کی حکومت ٹیسٹ کیس،انقلابی منشور سے عوام کی تقدیر بدلیں گے،پیپلز پارٹی کی یہ حکومت عام آدمی کی حکومت ہے ، محدود وقت میں زیادہ کام کرنا ہے ، شہید بھٹو اور شہید بی بی کے افکار کے مطابق عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل راٹھورکا بڑا اقدام، ہائیڈرو پاور پراجیکٹ خورشید آباد منظور

تحریک آزادی کشمیر کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، عام آدمی کی خدمت کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، صحت و تعلیم کے نظام کی بہتری کے لئے اقدمات اٹھائے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، تعلیم و صحت کے منصوبے، واٹر سپلائی اسکیمیں اور بجلی کے نظام کی بہتری پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو بحال رکھنا ہے ، عوامی فلاح کے تمام منصوبے شفافیت اور معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے پی ایم سیکرٹریٹ وزرا اور سیکرٹری صاحبان کے دفاتر کے دروازے بھی کارکنان اور عام آدمی کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کو مثالی خطہ بنائیں گے ، چھے ماہ کی حکومت ٹیسٹ کیس ہے ، اپنی کارگردگی سے اگلے پانچ سال بھی حکومت بناُکر آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نےبھارت اورفیصل راٹھور نے شاہ غلام قادر کی چیخیں نکلوادیں،ارشد نیازی

تحریک آزادی کشمیر کی خدمت کو ترجیح بنانا موجودہ حکومت کے انقلابی منشور کی بنیاد ہے ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جبر و استبداد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ، محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہے ، عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے ۔

Scroll to Top