ریاض(کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب کے مختلف شہروں ،جدہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے سڑکیں زیرآب آگئیں، طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ، شہریوں کا نکلنا محال ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سڑکیں زیرِ آب آگئیں،کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اور گاڑیاں خراب ہوگئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت کی بلا سود قرضہ اسکیم، نوجوانوں کے لیے موقع
امدادی اداروں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ پانی کے نکاس اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
سعودی عرب کے شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: کونسا ملک سب سے آگے؟
اس کے علاوہ البساتین میں 81 اور شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مدینہ منورہ اورگردونواح میں بھی معتدل بارش ہوئی۔
تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:کشمیری مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف “ننگے پاؤں” مارچ کیا
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ میں بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
🔵 #السعودية | أمطار غزيرة تُغرق الشوارع وتشل حركة السير في #جدة.. والأرصاد الجوية تمدد الإنذار الأحمر pic.twitter.com/lmYXTA2oht
— تلفزيون المسار – Almasar TV (@almasartvlibya) December 9, 2025




