کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کے حصول کی جنگ جاری ہے، پاکستان آرمی نے 71گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیاجبکہ آزادکشمیر کا دستہ صرف ایک برانز میڈل ہی جیت سکا ہے جس پر وہ آخری نمبر پر براجمان ہے۔
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں منگل کو ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں مزید 12 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں 71گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔واپڈا 27گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل گیمز کے چھٹے روز جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستا ن آرمی 71گولڈ، 29 سلور اور 18برازنز میڈلز کے ساتھ اپنی برتر ی کو روز اول کی طرح برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ واپڈا نے 27گولڈ،17 سلور اور 19برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمز ،میڈلز کی دوڑ میں پاک فوج کے ایتھلیٹس سب سےآگے
پاکستان نیوی 10گولڈ،9 سلور اور 12 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے،پاکستان ائیر فورس 5 گولڈ،6 سلور اور 7 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے اور ایچ ای سی پانچ گولڈ،21سلور اور 27برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
میڈل ٹیبل پر پنجاب کا دستہ 5 گولڈ،15 سلور اور 24برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی،سندھ 2 گولڈ،12 سلور اور 21برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوا 2 گولڈ 6سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود تھا۔
بلوچستان نے 5 سلور اور 7 برانز،ریلویز نے 3 سلور اور13 برانز، اسلام آباد نے ایک سلور اور 2 برانز، پولیس نے 14 برانز،گلگت بلتستان نے 2 اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانز میڈل جیتا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل گیمز کے چھٹے روز جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق آزادکشمیر کے دستے میں شامل مینز ٹیم نے سیلنگ میں برانز میڈل حاصل کیا ہے




