آزادکشمیر میں موسم : کہیں دھوپ، کہیں بادل اور کہیں برفباری

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج موسم الگ رنگ دکھا رہا ہے، کہیں دھوپ ہے تو کہیں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کہیں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کےبالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ شام کے وقت چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسم صاف اور خوشگوار ہے تاہم رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے۔

مظفرآباد،باغ ،راولا کوٹ ،حویلی ،کوٹلی ،میرپور اور وادی نیلم میں آج بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے کبھی آسمان کو کالے بادل اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں تو کبھی سورج بھی آپنے آپکو دکھانے کی کوشش کرتا ہے اس صورتحال کے باعث آج گزشتہ روز کے مقابلے میں ذیادہ ٹھنڈک محسوس ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں بھکاریوں کے خلاف دفعہ 144 کا نفاذ: عوامی مقامات پر بھیک مانگنے پر پابندی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ کل بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتیں۔ بالائی علاقوں میں سفر کرنے والے حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

Scroll to Top