آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ایک پروقار اور خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پیر کو ہونے والی یہ تقریب آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور پاکستان کے پہلے ’چیف آف ڈیفنس فورسز‘ تعیناتی کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔

تقریب کے دوران پاک آرمی، پاک نیوی اور پاک فضائیہ کے مشترکہ اعزازی دستے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دستے کے ہم قدم مارچ اور پریسین مشقوں نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں :ایکس سروس مین سوسائٹی

مہمانِ خصوصی کو اعزازی دستے کی طرف سے جنرل سلامی پیش کی گئی، جس کے بعد چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا جبکہ حاضرین نے پاک فوج کے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر سینیئر عسکری افسران بھی شریک تھے، جنہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز کو نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی۔ عسکری قیادت کی یہ موجودگی اس موقع کی اہمیت کو نمایاں کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اورچیف آف آرمی سٹاف ، فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر سےبائنانس سینئر قیادت کی اہم ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں منعقدہ یہ گارڈ آف آنر کی تقریب نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف تھی بلکہ پاکستان کی مسلح افواج کے باہمی تعاون اور اتحاد کا عملی مظہر بھی قرار دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top