پاک فوج کا انسان دوست اقدام:مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم کیے

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) پاک فوج نے وادی نیلم کے دور دراز علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے دوران مستحق افراد میں گرم ملبوسات تقسیم کیے، جس سے علاقے کے عوام کو یخ بستہ موسم میں بڑی سہولت میسر آئی۔

وادی نیلم میں سردی کی شدت کے باوجود پاک فوج نے سماجی ویلفیئر گروپ (SWG) کے تعاون سے غریب، بیوہ، یتیم اور دیگر مستحقین کے لیے گرم کپڑے فراہم کیے۔ ابتدائی مرحلے میں گریس ویلی میں مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم کیے گئے، جس کے بعد یہ سلسلہ شونٹھر ویلی تک بڑھا دیا گیا۔

پاک فوج اور این جی او کے اہلکاروں نے سخت برفباری اور دشوار گزار راستوں کے باوجود گھر گھر جا کر ضروری اشیاء مستحقین تک پہنچائیں۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف سردی سے بچاؤ ممکن ہوا بلکہ مقامی عوام کے اعتماد اور حوصلے میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پاہل:پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ

علاقائی عوام نے پاک فوج کے اس قدم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا اور کہا کہ مشکل وقت میں فوج کا عوام کے ساتھ کھڑا ہونا قابل قدر ہے۔ شہریوں نے پاک فوج اور سماجی ادارے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو اپنے لیے زندگی کی بڑی سہولت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشین صدردو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے

پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے بلکہ عوامی خدمت کے شعبے میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھاتی رہی ہے۔ وادی نیلم میں اس انسان دوست اقدام سے یہ واضح ہوا کہ پاک فوج مشکل حالات میں عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔

Scroll to Top