اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونےکے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 4 جبکہ پٹرول ایک روپے سستا کردیا گیا۔ایک روپے کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے لٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263روپے 95 پیسے ہو گئی ہے
لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے سستا کیا گیا ہے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے کردی گئی ہے
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے65 پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردیا گیا نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے پندرہ روز کے لئے کم کی گئی ہیں ۔عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئندقرار دیا ہے ۔