گڑھی دوپٹہ ٹو مظفرآباد سڑک کا میک اپ اتر گیا، ٹھیکیدارنے دوبارہ منہ کالا کرنا شروع کردیا

مظفرآباد:گڑھی دوپٹہ ٹو مظفرآباد روڈ جس پرچند دن قبل اسفالٹ ڈالی گئی تھی اس کا میک اپ اتر گیا اور دوبارہ سے گڑھے پڑگئے جس پر ٹھیکیدار نے اس کا دوبارہ سے منہ کالا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں سڑکوں کے تعمیراتی کام کی شکایتیں زد عام ہیں اور ہر سال کئی سو کلومیٹر سڑکیں بننے کے باوجود کچھ ہی دنوں بعد سڑکیں کھنڈرارت کا منظر پیش کرنا شروع کردیتی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی غربی باغ میں لوگوں نے سڑک کی غیر معیاری تعمیر کیخلاف شدید احتجاج کیا تھا، اب دارالحکومت شہر سے چکوٹھی بارڈر تک جانیوالی اہم شاہراہ کے غیر معیاری کام بھی بھانڈہ پھوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیلہ نور شاہ عوام کا گرڈ اسٹیشن موڑ روڈ بند کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق مظفرآباد سے گڑھی دوپٹہ تک روڈ پر کچھ ہی دن قبل اسفالٹ ڈالی گئی تھی جو اب گڑھوں میں تبدیل ہوگئی ہے، اب اس غلط کام کو چھپانے کے لیے موقع پر تارکول اور کیمکل ملا کر روڈ کا منہ کالا کیا جا رہا ہے

ذرائع کے مطابق اگر روڈ پر کوئی ذمہ دار شہری غلط کام کی نشاندھی کرتا ہے یا پوچھ لیتا ہے تو موقع پر موجود بااثر ٹھیکیدار کا منشی دھمکیوں پر اتر آتا ہے

ذرائع کے مطابق منشی کا دعویٰ ہےکہ اس کا ٹھیکیدار بہت بااثر ہے، کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں: دیگوارسڑک تباہ، عوام کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ

عوامی حلقوں نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،و زیر شاہرات سمیت حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ قومی خزانے کے ایسے ضیاع کو روکا جائے اور ٹھیکیدار سے باز پرس کی جائے۔

Scroll to Top