پونچھ عباسپور (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سیز فائر لائن پر واقع حلقہ عباسپور پہنچ گئے ۔
وزیراعظم آزاد جموں کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی عباسپور جلسہ گاہ آمد پرپیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا ۔
وزیراعظم کو بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔ جلسہ عام سے قبل وزیراعظم آزاد جموں کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ارجہ بازار میں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا پرتپاک استقبال
پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ عباسپور کے کارکنان اور تاجران کی جانب سے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر پر گل پاشی کی گئی ۔
اس موقع پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی ۔
عباسپور میں منعقدہ جلسہ عام میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین، سابق وزیر اعظم تنویر الیاس وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، پروفیسر راجا نصیر، امجد یوسف و دیگر رہنما ءبھی شریک ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا حویلی کے عوام کیلئے بڑا اعلان




