حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) ایس سی او کی ناقص سروس: ماہانہ پیکجز 10 دن میں ختم، صارفین شدید پریشانی کا شکار۔
آزاد کشمیر میں مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے والے سرکاری ادارے ایس سی او کی پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی پر عوام شدید احتجاج کر رہے ہیں۔
صارفین کے مطابق ایس سی او کے ماہانہ انٹرنیٹ اور کال پیکجز اب 30 دن تو دور کی بات، 10 دن بھی پورے نہیں چلاتے، جبکہ اس کے باوجود پوری ماہانہ فیس وصول کی جاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹيوٹا کا بڑا فیصلہ:فورچیونر کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
پیکجز قبل از وقت ختم ہونا معمول بن چکا شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ایس سی او کے مختلف ماہانہ پیکجز جنہیں 30 دن کے لیے متعارف کروایا جاتا ہے،
وہ 8 سے 12 دن کے درمیان ختم ہو جاتے ہیں۔ڈیٹا کم پڑنے کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی جاتی ایپ یا سروس میں استعمال کا درست ریکارڈ بھی دکھائی نہیں دیتا۔۔
صارفین کو اضافی چارجز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہےعوامی شکایات میں اضافہ عوام کا کہنا ہے کہ ایس سی او کی مناپلی ہونے کی وجہ سے استعمال کنندگان کے پاس کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں
جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین سے فل چارجز لیے جاتے ہیں جبکہ سروس 30 دن تک برقرار نہیں رہتی۔
دور دراز علاقوں کے رہائشیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:”ماہانہ پیکج لیتے ہیں مگر 10 دن میں بند ہو جاتا ہے، شکایت کرنے کا کوئی موثر نظام بھی نہیں۔
دوسری کمپنیوں کی سروس موجود نہیں، اس لیے مجبورا ایس سی او استعمال کرنا پڑتا ہے۔
عوامی مسائل میں اضافہ انٹرنیٹ سروس کے قبل از وقت ختم ہونے کی وجہ سے:طلبہ کے آن لائن تعلیمی عمل میں خلل کاروباری حضرات کو نقصان سرکاری دفاتر میں سست رویرابطہ کاری کے نظام میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بالا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ عوام نے ایس سی او کے اعلیٰ حکام اور حکومتِ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ:اس غیر منصفانہ نظام کا فوری نوٹس لیا جائے۔۔ْ۔
پیکجز کو 30 دن تک برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائےصارفین کو درست انداز میں استعمال کی تفصیلات فراہم کی جائیں مناپلی کا خاتمہ یا کم از کم دیگر نیٹ ورکس کو کھولنے کی اجازت دی جائے
عوام کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو کمیونیکیشن سسٹم پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے اور لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔




