آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 15 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور فی تولہ 3 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
اگر آج کی قیمتوں کا موازنہ گزشتہ روز یعنی 14 فروری 2025 کے نرخوں سے کیا جائے تو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 430 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 770 روپے تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی نمائندگان کا متفقہ مطالبہ: مظفر آباد میں کنونشن شروع
اگر پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی بات کی جائے تو کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ روپے رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے جس کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ نظر نہیں آیا۔