ملازمین

کویتی حکومت نے سرکاری و نجی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

کویت سٹی : کویتی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمین کی تعلیمی اسناد کی مکمل جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جعلی یا غیر تصدیق شدہ ڈگری رکھنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

گزشتہ جمعرات کو اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور شریدہ الموسرجی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق ڈاکٹر نادر الجلال، متعلقہ اداروں کے نمائندے اور ماہرین کی شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیکساس میں ایک اور افغان شہری دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

وزیر کابینہ امور کے دفتر کے بیان کے مطابق شریدہ الموسرجی نے سول سروس کمیشن، وزارت اعلیٰ تعلیم اور پبلک اتھارٹی آف مین پاور سمیت تمام ذیلی کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرنا ضروری ہے، کیونکہ اس قومی مہم کا مقصد اداروں کے باہمی تعاون کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ابتدا میں سرکاری محکموں میں انتظامی اور اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کی ڈگریوں کی تصدیق شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر ملازمین کی اسناد کی جانچ بھی مرحلہ وار جاری ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ جعلی یا غیر مستند ڈگری رکھنے والے ملازمین کو مناسب قانونی سزا دی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خخسابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل

واضح رہے کہ کابینہ نے پہلے ہی ایک اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں متعدد سرکاری ادارے شامل ہیں، جس کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے شہریوں اور غیر ملکی ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کو یقینی بنانا ہے ۔

Scroll to Top