مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) و زیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے دفتر میں صاحبزادہ میاں سعدی سے تفصیلی ملاقات کی، جو خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی ترقی، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
میاں سعدی نے اس موقع پر وزیراعظم کو لیپہ مٹھوی ہاؤس آنے کی دعوت دی، جس پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وہ اس دورے کو یقینی بنائیں گے اور اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کے لیے لیپہ ضرور آئیں گے ۔
ملاقات کے دوران میاں سعدی نے پورے اہل خانہ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کی قیادت میں خطے کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عوامی مسائل کیلئے کھلی کچہریوں کا آغازکر دیا
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبہ جات کی ترقی، تعلیم، صحت، اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی ۔ دونوں فریقین نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور مقامی سطح پر تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کی ۔
دونوں کے درمیان یہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی ،ریاستی رہنما عوامی مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔
شہری اور سیاسی حلقوں نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے رابطے عوامی فلاح اور خطے کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے ۔
ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے بھی مثبت انداز میں بات چیت کا خیرمقدم کیا اور مستقبل میں مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ، میاں سعدی نے پورے اہل خانہ کی طرف سے فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد پیش کی ۔




