گوہاٹی : جنوبی افر یقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 2-0 کی کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ، جس نے بھارتی شائقین کرکٹ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔ جس کے بعد بھارتیوں نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سمیت چیف سلیکٹر اجیت اگر کار کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔
اس شاندار کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے ہیں ۔ انہوں نے 12 ٹیسٹ میچوں میں 11 فتوحات اور ایک ڈرا حاصل کر کے اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلائی ۔
بھارت کے لیے یہ شکست ایک سال سے بھی کم عرصے کے اندر ہوم سیریز میں دوسری بڑی ناکامی ہے ۔ 2024 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر 3-0 سے کلین سوئپ کا شکار کیا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف فائنل میچ میں اچھا کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا : اوپنر بیٹر صائم ایوب
اب صرف ایک سال بعد جنوبی افریقہ نے اسی کارنامے کو دہرا دیا ۔ یہ مسلسل ناکامیاں بھارتی کرکٹ کے لیے سنگین خدشات پیدا کر رہی ہیں اور ٹیم کی کارکردگی اور سلیکشن پر سوالات اٹھا رہی ہیں ۔
اس شکست کے بعد سابق بھارتی بولر وینکٹش پرساد نے گوتم گمبھیر کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دماغی مریض ‘‘ قرار دیا، جبکہ روی چندرن ایشون نے بھارت کی بیٹنگ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ’’خرا ب ترین ‘‘قرار دیا ۔
سابق کھلاڑیوں کے مطابق بھارت کی یہ مسلسل ناکامیاں ٹیم کے بیٹنگ لائن اپ، کوچنگ اور سلیکشن کے نظام پر سوالات پیدا کر رہی ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو بھارتی ٹیم مستقبل کی ہوم سیریز میں بھی اسی طرح کی شکستوں کا سامنا کر سکتی ہے ۔
گوہاٹی ٹیسٹ کی یہ تاریخی شکست نہ صرف بھارتی کرکٹ کیلئے لمحہ فکریہ ہے بلکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لیے بھی ایک یادگار کارکردگی کے طور پر یاد رکھی جائے گی ۔




