مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر گولڈ مارکیٹ نے آج بروز جمعۃ المبارک 21 نومبر 2025 کے لیے سونے کے تازہ ترین نرخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
جیولرز کے مطابق خطے میں سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 24 قیراط سونے کے ایک تولہ کی قیمت 439,200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 376,549 روپے رہی ۔
گولڈ مارکیٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کے نرخ بھی برقرار ہیں۔ 22 قیراط سونے کا ایک تولہ 389,584 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 371,879 روپے ریکارڈ کی گئی ۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی مارکیٹ میں استحکام اس بات کی علامت ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں ردوبدل نہیں ہوا، جس کا براہ راست اثر سونے کے نرخوں پر پڑتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حج 2026: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کا انتخاب مکمل
مظفرآباد کی مقامی گولڈ مارکیٹ میں آج اعلان کردہ نرخ آزاد کشمیر کے مجموعی نرخوں سے مطابقت رکھتے ہیں، جس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 439,200 روپے اور 10 گرام کی قیمت 376,549 روپے ہی رہی ۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ شادیوں کے سیزن میں سونے کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث خریدار مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں، تاہم بلند نرخ عام شہریوں کی پہنچ کو محدود کر رہے ہیں ۔
پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور میں بھی 24 قیراط سونے کے ایک تولہ کی قیمت 439,200 روپے ہی رہی، جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 389,584 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں یکساں نرخ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ آج کے دن ملک میں سونے کا کاروبار نسبتاً مستحکم رہا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں عالمی مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل ممکن ہے ۔




