مظفرآباد(شجاعت میر)ملک بھر کی طرح آزادومقبوضہ کشمیر میں بھی شب برآت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔شب برات کی مناسبت سے مساجد و مدارس اور خانقاہوں میں خصوصی اجتماعات ۔۔آزادکشمیر میں سب سے بڑا روح پرور اجتماع مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام مظفرآباد میں منعقد ہوا۔۔
مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین میں شب بیداری کا اجتماع ، حفاظ کرام نے حسن قرآت اور گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ جامع مسجد خادم الحرمین الشریفین میں محفل حسن قرات، محفل نعت،درود وسلام کی محافل، ذکرواذکار اور صلوٰۃ التسبیح ادا کی گئی۔
شب مبارکہ میں فرزندان اسلام خصوصی عبادات میں شریک ہیں ۔ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کشمیرو فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں کریں گے۔