پوری قوم کو سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ،کشمیر بیس کیمپ میں ان کا بیان کے لیے چنا گیا وقت بہت اہم ہے ۔ رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں دیے گئے بیان کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے نہایت اہم موقع پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے جب دنیا کی نظریں کشمیر پر مرکوز تھیں۔ اس وقت تمام مکتبہ فکر کے لوگ کشمیری عوام کے حق میں باہر نکلے ہوئے تھے۔ سپہ سالار نے ہر طبقے کے افراد کو یکجا کر کے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں ایک مؤثر پیغام دیا ہے۔

شوکت جاوید میر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف کشمیری عوام کے عزم کو تقویت دیتا ہے بلکہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو نمایاں کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Scroll to Top