امریکی دباؤ کام کرگیا، بھارت کا روس سے تیل خریداری سے انکار

واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت نے امریکی دباؤ پر روس سے تیل خریدنے کا عمل تقریباً روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت پر امریکی دباؤ کام کر گیا۔ بھارت نے مغربی پابندیوں کے خدشات کے بعد روس سے تیل کی خریداری تقریباً مکمل طور پر روک دیا۔

بھارت نے اگلے ماہ کے لیے روسی خام تیل کا اب تک آرڈر نہیں دیا۔ جو معمول کے مطابق ہر ماہ کی 10 تاریخ تک کر دیا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت وائس چیف آف آرمی اسٹاف کا تقرر نہیں کررہی،ذرائع

بھارتی 5 بڑی آئل ریفائنریوں نے رواں ماہ روس کو کسی بھی نئی خریداری کا آرڈر نہیں دیا۔ سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے بھی اعلان کیا کہ وہ صرف غیر پابندی یافتہ سپلائرز سے ہی روسی تیل خریدے گی۔

یاد رہے کہ امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت روسی تیل خرید کر یوکرین میں “جنگی مشین” کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔

امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے واشنگٹن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مستقبل میں روس سے تیل کی خریداری میں کمی کرے گا۔

Scroll to Top