بھارت کی اکڑ ٹوٹی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئےمنتیں شروع کر دیں

دبئی (کشمیر ڈیجیٹل): ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے پر بھارت کی اکڑ بالآخر نکل گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اب ایشیا کپ ٹرافی کے حوالے سے محسن نقوی اور آئی سی سی حکام کی منتیں کرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کے دوران سائیڈ لائن پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے ایک سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق جاری تنازع پر ابتدائی بات چیت ہوئی۔

دیواجیت سائکیا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع اگرچہ آئی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، تاہم آئی سی سی نے دونوں فریقین کو الگ سے ملاقات کا موقع فراہم کیا تاکہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز : جارح مزاج اوپنر فخر زمان قومی سکواڈ میں شامل

ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلنے لگی ہے اور مذاکرات کا آغاز ایک مثبت پیشرفت ہے۔ ’’دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے،‘‘ سیکریٹری بی سی سی آئی نے واضح کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر دوسری طرف سے بھی تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ بی سی سی آئی بھی اپنے تجاویز دے گا تاکہ تنازع کا حل خوشگوار ماحول میں نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 لگاتار چھکے، نوجوان کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ ٹرافی وصول نہ کرنے پر دونوں بورڈز کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی، تاہم حالیہ ملاقات کے بعد اس تنازع کے حل کی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔

Scroll to Top