وادیِ لیپہ

پاک فوج کا بروقت ایکشن : وادیِ لیپہ کے قدرتی حسن کو جلنے سے بچا لیا

وادیِ لیپہ ( جی ایم بخاری)آج دن کے وقت موجی کمپارٹمنٹ ، کھندری کے سامنے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق کسی شر پسند نے جنگل کو نقصان پہنچانے کے لیے آگ لگائی جو موجودہ خشکی اور تیز ہوا کے باعث تیزی سے ہر سو پھیلنے لگی ۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کمانڈر لیپہ گارڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقامی یونٹ کے کمانڈنگ افسر کو ہدایت جاری کی کہ پاک فوج کے جوانوں کو موقع پر بھیجا جائے تاکہ آتش زدگی پر قابو پایا جا سکے ۔

احکامات موصول ہوتے ہی کمانڈنگ افسر مقامی یونٹ نے تقر یباٍ تین درجن کے قریب بہادر فوجی جوانوں کو موقع پر روانہ کیا، جنہوں نے جدید آلات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ آگ کو محدود کیااور اپنی  انتھک محنت ، جذبے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کے انتظامات کیلئے سعودی عرب اور پاکستان میں باضابطہ معاہدے پر دستخط

پاک فوج کے جوانوں کی بروقت کارروائی کے باعث جنگل بڑے نقصان سے بچ گیا اور وہاں پر موجود حیاتیات اورقدرتی ماحول بھی محفوظ رہا ۔

مقامی لوگوں نے پاک فوج کی اس کارروائی کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اسے جذبۂ خدمت اور فرض شناسی کی بہترین مثال قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ ملکی وسائل اور عوامی امانتوں کی بھی بھرپور حفاظت کرتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد نے 27 ویں ترمیم کے خلاف تحریک شروع کردی

یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ ہر مشکل لمحے میں عوام کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور قدرتی آفات یا غیر متوقع خطرات سے تحفظ فراہم کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہے ۔

Scroll to Top