لندن: (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان حیدر ملک نے لنڈن یونیورسٹی سے اے سی سی اے کی ڈگری حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کر دیا۔
حیدر ملک کا تعلق مظفرآباد کے علاقے لوئر چھتر سے ہے۔ ان کے والد ملک عنائیت لوئر چھتر وارڈ کے کونسلر ہیں اور ایک معروف سیاسی و سماجی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
ملک حیدر نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی یہ کامیابی ان کی یونیورسٹی اور ان کے اہلِ خانہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق ان کے والد کی ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ جیسے خاندان کا مظفرآباد میں ہمیشہ مثبت انداز میں تذکرہ ہوتا ہے، ویسے ہی ان کے بیٹے بھی تعلیم اور کردار کے میدان میں خاندان کا نام مزید روشن کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے اپنی گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے تک رعایت کا اعلان کردیا
حیدر ملک نے مزید کہا کہ ان کے والد کی یہ خواہش ہمیشہ ان کے لیے ایک حوصلہ افزا محرک رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ ڈگری میرے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دیں، کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے فیچرز اور قیمت سامنے آگئی
انہوں نے دوسرے نوجوانوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے خوابوں کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں تو انہیں محنت، عزم اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے سے نہ صرف علم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وسیع سوچ اور بہتر مستقبل کی راہیں بھی کھلتی ہیں۔




