عباس آفریدی

عباس آفریدی کے چھکوں کی برسات ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا

کپتان عباس آفریدی کی شاندار نصف سنچری کی بد ولت پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے پہلے میچ میں کویت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست سے دو چار کر دیا ۔

مشن روڈ گراؤنڈ منگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ٹارگٹ آخری بال پر حاصل کیا ۔

خواجہ نافع اور محمد شہزاد نےپاکستان کی اننگز کا آغاز شاندار انداز سے کیا ۔ دونوں اوپنرز نے پہلے 2 اوورز میں 34 رنز بنا کر ٹیم کیلئے عمدہ آغاز فراہم کیا۔ تاہم شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اورعبدالصمد پہلی گیند پر وکٹ دے بیٹھے ۔

اسی موقع پر کپتان عباس آفریدی کریز پر آئے اور آتے ہی میچ کا نقشہ بدل دیا۔ انہوں نے صرف 12 بالوں پر 55 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں ایک چوکا اور 8 بلند و بالا چھکے شامل تھے ۔

انہوں نے یاسین پٹیل کے ایک اوور میں 38 رنز بنائے اور 5ویں اوور میں لگا تار چھکوں سے میچ کو پاکستان کے حق میں لے آئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت:پانچ میچز کی پابندی عائد

عباس آفریدی کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد شاہد عزیز نے میچ کے اختتا می اوورز میں صرف 5 گیندوں پر 23 رنز بنا کر پاکستان کو آخری گیند پر کامیابی دلا دی ۔

خواجہ نافع 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز سے واپس لوٹے ۔

کویت کی بیٹنگ:

اس سے قبل کویت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ میٹ بھوسر 14 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، جس میں ان کے 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ۔

عثمان پٹیل نے 9 گیندوں پر 31 رنز جوڑے جبکہ بلال طاہر نے 24 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے 1، 1وکٹ اپنے نام کی ۔

Scroll to Top