ٹرمپ

پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے: ڈونلڈ ٹرمپ

میامی: (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کے دوران طیارے گرائے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ “حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے”۔

میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے سنا ہے کچھ اخبارات میں لکھا گیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے اور ایک کو نقصان پہنچا۔ میں کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا کیونکہ زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے۔ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان اُس وقت کی کشیدہ صورتحال کو ہم نے ٹیرف کی مدد سے روکا۔”

یہ بھی پڑھیں: کویت کا نیا آن لائن پلیٹ فارم ’وزٹ کویت‘، ای ویزا کا حصول مزید آسان

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ “دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکا کی خودمختاری کھو دی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “ایک کمیونسٹ اب امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو کیونکہ وہ امریکا کی شناخت کا ایک اہم شہر ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: زہران ممدانی کو ہرانے کیلئے اربوں خرچ کئے گئے؟ امریکی اخبار کا انکشاف

صدر ٹرمپ کے اس بیان نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر پاک بھارت جنگ سے متعلق بحث کو تازہ کر دیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران طیارے گرائے جانے کی اصل تعداد 8 تھی، جو مختلف اخبارات میں شائع اعداد و شمار سے مختلف ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ ایک نئے سفارتی مباحثے کو جنم دے سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب جنوبی ایشیا میں خطے کی صورتحال پہلے ہی نازک ہے۔

Scroll to Top