پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ منگل کے روز فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
سائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ، ابرار احمد۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم:
کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، لیوان-دری پریٹوریس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینیتھمبا قیشیلے، ڈونووَن فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹائن، لنگی نگیڈی، لیزاد ولیمز۔
یہ فیصل آباد کے عوام کے لیے تاریخی لمحہ ہے کیونکہ اس میدان پر آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس وقت کے بعد آج ایک بار پھر اقبال اسٹیڈیم عالمی کرکٹ کی رونقوں سے جگمگا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد میں17سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال،پاکستان جنوبی افریقہ آج مدمقابل
قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بطور ون ڈے کپتان اپنی پہلی سیریز میں قیادت کرتے ہوئے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا پاکستان ٹیم کے لیے نہایت ضروری ہے”۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔
سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء احتجاج ! میرپور بورڈ نے E-Markingنظام کا ازسرِنو جائزہ لینے کا اعلان کر دیا
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ اب ون ڈے سیریز کے آغاز کے ساتھ دونوں ٹیمیں نئے عزم کے ساتھ میدان میں ہیں، اور شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔




