چینی

چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی ، مہنگائی کے ستائے عوام مزید پریشان

ملک بھر میں مہنگائی کے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے  اور حالیہ ہفتے میں چینی کی قیمتوں نے ایک بار پھر عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہیں ، جس کے نتیجے میں گھریلو بجٹ متاثر اور شہری پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ اضافہ سپلائی چین کے مسائل ، مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال اور ممکنہ ذخیرہ اندوزی کے رحجانات کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک سوزو کی نے ایوری وی ایکس آر پر بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

ادارہ شماریات کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

کراچی اور حیدرآباد میں فی کلو چینی 5 روپے مہنگی ہوئی اور ان شہروں میں موجودہ قیمت 200 سے 220 روپے کے درمیان رپورٹ کی جا رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم یا بینک سے پیسے نکلوانے والے ہو جائیں ہوشیار

راولپنڈی میں بھی چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر چکی ہے جبکہ حیدرآباد میں نرخ 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے پر پہنچ گئے ہیں ۔

لاہور کے مارکیٹ ذرائع کے مطابق وہاں چینی فی کلو 200 سے 220 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، جو ملک کے تمام شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ،ایف بی آر کے اعدادوشمارجاری

اعدادوشمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے فی کلو تھی جب کہ ایک سال پہلے یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے تھی ، یعنی ایک سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ۔

Scroll to Top