لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔
گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افریقی بیٹرز ریزا ہینڈرکس، کوربن بوش اور فریرا نے مزاحمت کی کوشش تاہم پروٹیز کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔
جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 34، کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 3، فہیم اشرف اور ڈیبیوٹینٹ عثمان طارق نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کے 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا اورصائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان نے 19رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ا س کے بعد بابر اور سلمان آغا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم 33رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم نے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور 4 وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان ترجمان کا بیان گمراہ کن، بھارتی سرپرستی سے آگاہ ہیں،خواجہ آصف




