بیجنگ: چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی کے ساتھ خلا کی جانب روانہ کر دیا ہے، جس میں ملک کے سب سے کم عمر خلاباز سمیت تین خلاباز شامل ہیں۔ یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا ہے اور چھ ماہ تک خلا میں قیام کرے گا۔
چینی میڈیا کے مطابق مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ یہ 2022 میں تعمیر ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے بھیجا جانے والا ساتواں انسانی مشن ہے۔ چینی حکام کے مطابق شین ژو 21 مشن چین کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی سمت ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
پری لانچ پریس کانفرنس میں چینی خلائی ایجنسی نے مشن کے عملے کا اعلان کیا، جن میں کمانڈر ژانگ لو، ژانگ ہونگ ژانگ اور وو فی شامل تھے۔ لانچ سے ایک دن قبل ژانگ لو نے کہا: “دو سال بعد دوبارہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے شین ژو 21 مشن انجام دینا میرے لیے فخر اور جوش کا باعث ہے۔”
China sent three astronauts to Tiangong, including the youngest member of its astronaut corps, in its seventh mission to the permanently inhabited Chinese space station since it was completed in 2022 https://t.co/PLsq0Koe16 pic.twitter.com/ywg51FtFPd
— Reuters (@Reuters) October 31, 2025
48 سالہ ژانگ لو اس سے قبل شین ژو 15 مشن کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ان کے ساتھ شامل ژانگ ہونگ ژانگ اور وو فی 2020 میں منتخب ہونے والے چین کے تیسرے بیچ کے خلابازوں میں سے ہیں اور یہ دونوں پہلی بار خلا کا سفر کر رہے ہیں۔ 39 سالہ ژانگ ہونگ ژانگ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس میں محقق ہیں جبکہ 32 سالہ وو فی چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی کے انجینئر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر 20 روز بعد کھل گیا، افغان شہریوں کی واپسی آج سے شروع
وو فی، جو چین کے خلاباز دستے کے سب سے کم عمر رکن ہیں، نے کہا: “میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اس دور میں اپنے خلائی سفر کا آغاز کر رہا ہوں، جب چین کی خلائی صنعت تیز رفتار ترقی کر رہی ہے۔”
چھ ماہ کے اس مشن کے دوران خلاباز مختلف سائنسی تجربات، اسپیس واکس (Extravehicular Activities) اور عوامی آگاہی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ اس بار پہلی مرتبہ خلابازوں کے ساتھ چار سیاہ چوہے(دو نر اور دو مادہ ) بھی بھیجے گئے ہیں تاکہ کم کششِ ثقل کے ماحول میں افزائشِ نسل پر تحقیق کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کا یوم آزادی آج ، آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ’’پاکستان کی شان گلگت بلتستان‘‘ریلیز
یہ مشن تیانگونگ اسٹیشن کی تکمیل کے بعد سے دسویں انسانی پرواز ہے۔ اس وقت اسٹیشن پر شین ژو 20 کے تین خلاباز، چن دونگ، چن ژونگ روی اور وانگ جیے موجود ہیں، جو نئے عملے کے آنے پر اسٹیشن کا کنٹرول ان کے حوالے کریں گے اور تین نومبر کو زمین پر واپس لوٹ آئیں گے۔




