ایل پی جی گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے فی کلو ایل پی جی 5 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد ایل پی جی کا 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے سستا ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر69 روپے44پیسے سستا کر دیا گیا ہے

جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378روپے89پیسے ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے89 پیسے کی کمیکردی

جس کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201روپے60پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا کیا تھا

اوگرا نےجولائی کے لیے ایل پی جی 7 روپے 43 پیسے فی کلو اور 11.8 کلوگرام سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کیا تھا۔اسی طرح اگست کے لیے اوگرا نے ایل پی جی فی کلو17 روپے 73 پیسے اور11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے ہوگیا تھا۔

ستمبر کے لیے اوگرا نے ایل پی جی فی کلو ایک روپے 18 پیسے اور گھریلو سلنڈر 13 روپے 89 پیسے سستا کیا تھا جبکہ اکتوبر کے لیے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کمی اور گھریلو سلنڈر 79 روپے 14 پیسے سستا کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیل و گیس کے ذخائر کی بھرمار، پاکستان کو 20 سال بعد بڑی کامیابی مل گئی

Scroll to Top