دوسرا ٹی20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا اور ان کی جگہ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کو پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

آج کے میچ کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے تھی،

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز ٹیم کے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19ویں اوور میں 139رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ آج دوسرےٹی 20 میں آمنے سامنے، مہمان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل

Scroll to Top