پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی بڑی کامیابی، پاکستانی ایپ ڈیولپرز کا نیا عالمی سنگ میل

اسلام آباد ( کشمیرڈیجیٹل ) پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے 2024 میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے سازگار ماحول نے ملک کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں تیزی سے ترقی کی راہ ہموار کر دی ہے۔

پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر ہب بننا آئی ٹی کے شعبے کی نمایاں پیش رفت ہے۔ اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز عالمی معیار کے مطابق ایپس تیار کر رہے ہیں۔

پاکستانی ڈیولپرز نے 1,053 موبائل ایپس لانچ کیں:

سال 2024 میں پاکستانی ڈیولپرز نے 1,053 نئی موبائل ایپس لانچ کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔ ان میں 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپس شامل ہیں۔ ان ایپس کی کامیاب لانچنگ نے پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام دلا دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ایپس کی مانگ میں اضافہ:

پاکستانی ایپس کی مانگ ’اینڈرائیڈ‘ اور ’آئی او ایس‘ پلیٹ فارمز پر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دنیا بھر کے صارفین پاکستانی ایپس کو پسند کر رہے ہیں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

پاکستان کا علاقائی برتری حاصل کرنا:

پاکستان نے فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان کا شمار خطے کے نمایاں موبائل ایپ ڈیولپمنٹ مراکز میں ہونے لگا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی پالیسیز کا کلیدی کردار:

ایس آئی ایف سی کی پالیسیز نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کو تیز کیا ہے۔ ان اقدامات نے ڈیجیٹل بزنس کو فروغ دیا ہے اور نوجوان ڈیولپرز کو عالمی مواقع فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کی قطر و امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت اور پاکستانی پائلٹس کی تربیت، بھارت میں کھلبلی!

Scroll to Top