نعش برآمد

مظفرآباد،نوسیری گرٹھناڑ میں المناک جیپ حاد ثہ ، 1شخص جاں بحق ، 1زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد کے نواحی علاقے نوسیری گرٹھناڑ میں آج ایک دلخراش جیپ حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی نمبر (MD850) دو افراد سوار تھے جو اچانک کنٹرول کھو بیٹھے، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی ۔

علاقہ مکینوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پٹہکہ منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویش ناک ہے اور اس کے لیے فوری طبی امداد جاری ہے ۔

جاں بحق شخص کی لاش بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہے تاکہ قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جا سکے ۔

حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کے انتظامات کیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں :کمیپ کالونی گلپور میں ٹریفک حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات کے مطابق بتایا کہ حادثہ گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے  اور ڈرائیونگ میں احتیاط نہ برتنے کے سبب پیش آیا ۔ تاہم حادثے کی مکمل رپورٹ کے لیے مزید تفتیش جاری ہے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک حادثات کا ایک معمولی مسئلہ نہیں بلکہ مستقل خطرہ ہے اور حکومت  اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکون کی حالت بہتر کی جائے اور حفاظتی اقدامات  کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔

یہ واقعہ مقامی کمیونٹی کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے اور اہل علاقہ نے جاں بحق کے اہل خانہ کے لیے تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں ۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں اور حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں ۔

Scroll to Top