کملا ہیرس

آئندہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑوں گی : کملا ہیرس کا دوٹوک بیان

واشنگٹن : امریکا کی سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما کملا ہیرس نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے ۔

ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کملا ہیرس نے کہا کہ ان کا سیاسی مشن ابھی مکمل نہیں ہوا اور وہ مستقبل میں دوبارہ صدارتی الیکشن لڑ سکتی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا،  میں نے ابھی اپنا کام ختم نہیں کیا ۔ مجھے یقین ہے کہ ایک دن امریکا میں ایک خاتون صدر ضرور ہوں گی اور ممکن ہے وہ میں ہی ہوں ۔

کملا ہیرس نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے اندر پائے جانیوالے اس تاثر سے اتفاق نہیں کرتیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی انہیں دوبارہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد نہیں کرے گی ۔

ان کے مطابق عوامی حمایت اور سیاسی تجربہ انہیں دوبارہ ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے لا سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے افغانستان سے جنگ کا معاملہ حل چند دنوں میں ہی حل کرلیا، ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف

انٹرویو کے دوران کملا ہیرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’آمر‘‘قرار دے دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنی سابقہ صدارتی مہم میں ٹرمپ کے بارے میں جن خدشات کا اظہار کیا تھا، وہ اب درست ثابت ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو جمہوری اقدار، قانون کی بالادستی اور عوامی مساوات پر یقین رکھتی ہو ۔

ہم ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جمہوریت کے راستے پر چلنا چاہتی ہے یا آمریت کے سائے میں واپس جانا چاہتی ہے ۔

کملا ہیرس کے اس بیان پر سیاسی ماہرین نے2028 کے صدارتی انتخابات میں ان کی تیاری کا اشارہ قرار دیا ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے ۔

Scroll to Top