مظفرآباد: آج 11 فروری 2025 کو برائیلر مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت برقرارہے۔
گزشتہ روز 10 فروری کو برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 420 روپے فی کلو تھی جو آج کم ہو کر 415 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 685 روپے فی کلو سے گھٹ کر 615 روپے فی کلو ہو گئی ہے یعنی مرغی 70 روپے سستی ہو گئی۔ دوسری جانب بریڈر مرغی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ زندہ بریڈر مرغی 350 روپے فی کلو اور گوشت 450 روپے فی کلو کی قیمت پر برقرار ہیں۔ جبکہ دیسی خالص مرغی اور گولڈن مرغی کی قیمتیں بھی مستحکم رہیں۔ دیسی مرغی کی قیمت 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو پر دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہید کشمیر مقبول بٹ کا 41واں یوم شہادت، تقریبات اور ریلیاں منعقد
انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے آج بھی 225 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 245 روپے فی درجن کی قیمت پر دستیاب ہیں۔