چوزے

ایک دن کے چوزے پر کتنا ٹیکس ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

لاہور: وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے لاہور میں پولٹری ایکسپو میں شرکت کے دوران ایک دن کے چوزے پر لگنے والے ٹیکس پر شیدید تشویش کا اظہار کیا۔

نجی ڈی وی کے مطابق وزیر فوڈ سکیورٹی کو معلوم ہوا کہ ایک دن کے چوزے پر 10 روپے ٹیکس لگ رہا ہے، جس سے انہوں نے غیر معقول اور انڈسٹری کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

وزیر نے کہا کہ جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے وضاحت طلب کی  لیکن ایف بی آر کا نقطہ نظر صرف ٹیکس کے ہدف پورا کرنے تک محدود تھا ۔

انڈسٹری پر اس کے اثرات سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا ۔ رانا تنویر حسین نے زور د یکر کہا کہ آدھا ریگولیشن اور آدھا ڈی ریگولیشن پر مبنی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا ، اور موجودہ ٹیکسز کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو ترقی دینے میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں نان اورخمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ

انہوں نے وزیر خزانہ سے بات کرنے کے بعد بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے فوری طور پر بزنس سیکٹر کو ریلیف دینا مشکل ہے، لیکن آئندہ بجٹ میں تمام شعبوں کو ٹیکس ریلیف دیا جائے گا تاکہ کاروباری ماحول بہتر ہو اور انڈسٹری کی ترقی ممکن ہو سکے ۔

رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ موجودہ ٹیکس سسٹم نہ صرف انڈسٹری بلکہ صارفین کے لیے بھی مہنگائی کا سبب بن رہا ہے  اور اس کے اصلاحات کے بغیر پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

جب اس حوالے سے وزیر خزانہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے بزنس سیکٹر کو ریلیف دینے میں مشکلات ہیں ۔ تاہم آئندہ بجٹ میں تمام شعبوں کو ٹیکسز میں ریلیف ملے گا ۔

Scroll to Top