واشنگٹن :وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کیخلاف جلد ہی زمینی کارروائی کرنے کا عندیا دیا اور کہا کہ وہ کئی وجوہات کی بناء پر وینزویلا سے خوش نہیں ہیں ۔
صدر ٹرمپ نے منشیات سمگلنگ کے حوالے سے سخت موقف اپنایا اور کہا کہ منشیات کے سمگلرز کے خلاف علیحدہ اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں ہے جو لوگ امریکہ میں منشیات لا رہے ہیں، ہم انہیں مار دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سمندری راستے کے ذریعے امریکہ میں منشیات کے داخلے کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ تاہم صدر نے واضح کیا کہ وینزویلا کے قریب بی-1 بمبار طیاروں سے متعلق جو رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ غلط ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:روس پر نئی امریکی پابندیاں عائد،پیوٹن سےملاقات کرنا مناسب نہیں لگا،ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے کولمبیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کا گڑھ بن چکا ہے، جبکہ میکسیکو کو ڈرگ کارٹیلز کے تحت چلایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین وینزویلا کو فینٹانائل کی سمگلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے ۔ ساتھ ہی صدر نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ چینی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کے نتائج مثبت رہیں گے ۔
جب روسی تیل کمپنیوں پر پابندیوں کے اثرات کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس چھ ماہ بعد خود محسوس کرے گا کہ ان پابندیوں کے کیا نتائج نکلیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ اب مودی سے زیادہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کےمداح بن گئےہیں، سی این این رپورٹ
ایک اور سوال کے جواب میں صدر نے یقین دہائی کروائی کہ اسرائیل مغربی کنارے کو ضم کرنے کے بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھائے گا ۔




