(کشمیر ڈیجیٹل) راولپنڈی: جنوبی افریقا نے راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کو شکست دے دی اور 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی، جسے جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
کھیل کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔ پاکستان کے بلے باز بابراعظم 50 رنز پر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان صرف 18 رنز بنا سکے۔سلمان علی آغا نے 28 رنز اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے۔ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر کے ساتھ آوٹ ہوئے، جبکہ آصف آفریدی صفر رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں، کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف ایڈم مرکرم کے 42 رنز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ٹرسٹن اسٹبز صفر اور ریان ریکلٹن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 404 رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے۔




