اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں باقاعدہ درخواست جمع کروا دی جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی مانگی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بھی ایک طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کمیٹی کا گیارہواں اجلاس، تین ڈویژنز میں ایئرپورٹ کی فیزیبلیٹی سٹڈی تیار کرنے پراتفاق




