لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) ورلڈکپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان کو ہٹائے جانےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ 2027 کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے ٹیم کےکپتان کی تبدیلی کے حوالے سے معاملہ اٹھا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے معاملہ اٹھایا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہےکہ مائیک ہیسن نے اجلاس بلانے کی سفارش کی ہے
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، خط میں مائیک ہیسن نےکہا ہےکہ کپتان سے متعلق فیصلےکیلئے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تھنک ٹینک کپتانی کی تبدیلی کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کر چکے ہیں، ایک امیدوار سے چند روز سے گفتگو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مضبوط امیدوار نے ورلڈکپ 2027 تک مکمل ضمانت مانگی ہے، مضبوط امیدوار نے معاملات میں فری ہینڈ کی بھی خواہش کا اظہارکیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ہٹانے کی صورت میں بابر اعظم ، سلمان آغا اور شاہین آفریدی امیدواروں میں شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرنٹ رنر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماں کی صفائی نہ کرنے پرڈانٹ ڈپٹ، لڑکی غصے میں موبائل ٹاور پر چڑھ گئی




