حویلی(کشمیرڈیجٹل)ضلع حویلی کی تحصیل خورشیدآباد سے جعلی ڈاکٹر گرفتار! عوام کی جانوں سے کھیلنے والا بے نقاب!
ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ ،تحصیل خورشیدآباد میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر ڈرگ انسپکٹر مظہر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس ٹیم نے بسم اللہ میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر جعلی ڈاکٹر منیر احمد کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے خود اعتراف کیا کہ وہ چار ماہ سے خورشیدآباد میں کلینک چلا رہا ہے اور اس سے پہلے ضلع باغ کے مختلف علاقوں میں بھی جعلی ڈاکٹر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔
ملزم کے پاس نہ کوئی میڈیکل ڈگری ہے، نہ رجسٹریشن، جبکہ اس نے خود کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ظاہر کر کے عوام کو دھوکہ دیا۔
کلینک سیل کر دیا گیا، ممنوعہ ادویات ضبط کی گئیں، اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران کے حکم پر بڑی کاروائی ، اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد راجہ ایاز احمد نثار اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر حویلی ڈاکٹر مظہر نے جعلی ڈاکٹر بن کر پریکٹس کرنے والے مسٹر منیر احمد انصاری ساکن کمالیہ ضلع فیصل آباد کو گرفتار کر کے بڑے گھر پہنچا دیا۔
گرفتاری پر جعلی ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ اُس نے محض یک سالہ OT ٹیکنیشن کا کورس کیا ہوا ہے اور سال 1996ء میں نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری لی اس دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف میڈیکل سیٹ اپس پر ڈاکٹر بن کر پریکٹس کرتا رہا۔
متصل سات سال قبل ملوٹ ضلع باغ میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں رہا جبکہ گزشتہ کچھسےماہ سے خورشید آباد میں جعلی پریکٹس کر رہا ھا ڈپٹی کمشنر کے حکم سے ایف آئی آر درج ملزم حوالات بند
اس سے قبل حویلی میں ایک جعلی آئی سرجن بھی گرفتار کیا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ برقیات کی ہٹ دھرمی، پوڈیمارلوئرپہڑاں کی بجلی 15 دنوں سے بند ، عملہ لمبی تان کر سو گیا




