آٹو سیکٹر

پاکستان کے آٹو سیکٹر کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی: پاکستان کے آٹو سیکٹر کے لیے خوشخبری ہے کہ ٹرکوں اور بسوں کی فروخت پچھلے ساڑھے پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2025 میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 824 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ 88 ماہ میں سب سے زیادہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ٹرکوں کی فروخت میں سالانہ 168 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2024 میں ٹرکوں کی فروخت صرف 272 یونٹس تھی، جو اب بڑھ کر 730 یونٹس ہو گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سڑکوں کی بندش، اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قلت، قیمتیں بلند ترین سطح پر

اسی طرح بسوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 34 فیصد رہی ۔ ستمبر 2024 میں بسوں کی فروخت 47 یونٹس تھی ، جو اب 94 یونٹس تک پہنچ گئی ہے ۔

پاما کے مطابق آخری بار مئی 2018 میں ٹرکوں اور بسوں کی مجموعی فروخت 906 یونٹس پر دیکھی گئی تھی ۔ یہ اعداد و شمار ملک میں تجارتی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور لاجسٹک سیکٹر کی مضبوطی کی عکاسی کرتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونا نئی بلندی پر،فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا اضافہ

Scroll to Top