لاہو ٹیسٹ

لاہو ٹیسٹ: پاکستان 199/5 پر لڑ کھڑا گیا، امام الحق 93 رنز کیساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے

لاہور: دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں قیمتی رنز جوڑے۔

163 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ 199 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس گئے ۔

اسی اسکور پر اگلی ہی گیند پر سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، جب کہ دو اوور بعد بابر اعظم بھی 23 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے ۔

اس موقع پر محمد رضوان اور سلمان آغا نے محتاط مگر مثبت انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 114 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم ہوئی۔ کھیل کے اختتام تک محمد رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ۔

میچ سے قبل کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیم ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، جبکہ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستانی بیٹنگ لائن کو جلد آؤٹ کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل کرے گی ۔

پاکستان کا اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خا ن شامل ہیں ۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:
ایڈن مارکرم (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسامی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر شامل ہیں ۔

Scroll to Top