ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزادکشمیر کااجلاس،آج بروز پیر 10فروری کو آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کااعلان کر دیا،احتجاجی مظاہروں کے لیےانتظامات کو مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل میرمحمدعارف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس صدرڈاکٹر عثمان محبوب کی صدارت میں منعقدہوا۔ جس میں آزادکشمیر ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
اجلا س میں حکومت پاکستان کی طرف سے ملازم کش پالیسیاں جن میں پنشن اصلاحات، لیوانکیشمنٹ ڈیتھ پیکج کے خاتمہ کی وجہ سے پاکستان و آزادکشمیر کے ملازمین سراپا احتجا ج ہیں۔جس کے خلاف ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزادکشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔
اسلام آباد کی طرف بھی لانگ مارچ کا اعلان بھی کیاجائے گاجس کے لیے تنظیموں سے مشاورت کی جائے گی اور اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں ضلعی صدر خواجہ افتخار احمد، جنرل سیکرٹری ملک احتشام،حفیظ اعوان، ملک اشرف اقبال اعوان، کمال میر،عابد مغل ودیگر نے بھی شرکت کی۔