مختلف شہروں میں دالوں،چاولوں اورچینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سامنا

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے دالوں، چاولوں اور چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر کموڈٹیز(commodities)کی گھٹتی ہوئی قیمتوں اور طلب کی نسبت رسد بڑھنے سے ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا

کراچی میں دالوں کی فی کلو قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔

رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا فی کلو چینی کی تھوک قیمت بھی چند ہفتوں میں 175 روپے سے گھٹ کر 150 روپے ہوجائے گی۔

خلیج سے درآمد ہونے والی چینی اور کاشت سیزن شروع ہونے سے فی کلوگرام چینی 25 روپے سستی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت بھی 100روپے کم ہوجائے گی جس سے تھوک مارکیٹ میں باسمتی چاول کی قیمت 350 روپے سے گھٹ کر 250 روپے ہوجائے گی۔دالوں ، چاولوں ، چینی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سڑکیں بند، انٹرنیٹ سروس معطل ، دفعہ 144نافذ

Scroll to Top