اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، مختلف ممالک میں نادرا کاؤنٹرز فعال

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیئے۔

نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔

نادرا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو 3 آپشنز دے دیئے

Scroll to Top