پیپلزپارٹی آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی و کورکمیٹی کا اہم اجلاس، مذاکرات کی کامیابی خوش آئند قرار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی کا اہم اجلاس پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا

اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد کا متن قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،

یہ اجلاس حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کو سزائے موت میں بدلنے کی کوشش کو عدالتی قتل کرنے کی کوشش قرار دیتا ہے اور شدید مذمت کرتا ہے

،یہ اجلاس بھارتی آرمی چیف اور وزراء کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا اور سمجھتا ہے کہ بھارت نہ صرف خطے بلکہ دنیا کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے،یہ اجلاس اس بات کا برملا اظہار کرتا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے اور ہماری بہادر افواج دشمن کو ماضی کی طرح وہ سبق سکھائیں گی کہ تا قیامت یاد رکھے گا

آزاد کشمیر کا ہر مرد و زن افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہو گا،یہ اجلاس سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں قائم کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتا ہے

،یہ اجلاس سمجھتا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی سے ازلی دشمن بھارت کے تمام منصوبے خاک میں مل گے ہیں،یہ اجلاس اس دوران جاں بحق ہونے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی اموات پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتا ہے

مطالبہ کرتا ہے کہ لواحقین کی فوری امداد کی جائے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے،یہ اجلاس شہداء زلزلہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے

یہ اجلاس فتنہ الہندوستان و فتنہ خوارج کے خلاف افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،

شھدا کشمیر اور شھدا افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

یہ اجلاس مرد حر صدر پاکستان آصف علی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انچارج کشمیر افیرز محترمہ فریال تالپور اور صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہ رہے تاہم حتمی فیصلہ مرکزی پارٹی قیادت کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

Scroll to Top