سردار عتیق خان سے عوامی وفود کی ملاقات،مسلم کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا عزم

مظفرآباد/راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل ) مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میں سردار افتخار احمد عباسی اورمنصور ستی کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں کوٹلی ستیاں، کہوٹہ، مری اور بیروٹ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔وفد میں ،منصور عباسی، ذوالفقار عباسی، آفاق عباسی، ظفر عباسی، بدیع الزمان عباسی، اخلاق عباسی، محسن عباسی، بلال عباسی، شبیر عباسی، اظہر عباسی، جاوید عباسی، مسعود عباسی، فرحان ستی، اسرار ستی، اظہر تاج عباسی، الطاف عباسی، سید محمود شاہ اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال، عوامی مسائل، جماعتی تنظیم سازی اور موجودہ مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں لیکن کشمیری عوام آج بھی حوصلے اور قربانی کے جذبے کے ساتھ آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو اپنے بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی میں سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر ایک بیس کیمپ کی حیثیت رکھتا ہے اور مسلم کانفرنس اسی نظریئے کی ترجمان جماعت ہے جس نے ہمیشہ ریاست جموں و کشمیر کی وحدت اور آزادی کے مؤقف کو مضبوطی سے پیش کیا۔

سردار عتیق احمد خان نے تنظیمی کارکنان پر زور دیا کہ وہ مسلم کانفرنس کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی

وفد نے صدر مسلم کانفرنس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا پاکستان کو جدید میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top