پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ مختصر کردیا، دو کھلاڑی ریلیز

(کشمیر ڈیجیٹل): جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کرتے ہوئے فاسٹ بولر عامر جمال اور اسپنر فیصل اکرم کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے کم کرکے 16 کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے تحت جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ نے پی اے اے آڈٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کی فاتح ٹیم ہے۔

Scroll to Top