صدر ٹرمپ کاامریکی بحریہ کی سالگرہ تقریب میں رقص، اہلکاروں نے بھر پور داد دی

ورجینیا: (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں رقص کیا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔

تقریب میں شریک امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے صدر ٹرمپ کے رقص کو خوب سراہا، تالیوں اور شور کے ساتھ ان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

اس موقع پر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز وینزویلا کے ساحل پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری، پہاڑ سفید چادر میں ڈھک گئے

ان کا کہنا تھا کہ زمینی راستوں سے منشیات اسمگلنگ پر بھی کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

Scroll to Top